گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات ہمیشہ انتہائی خوش گوار اور دوستانہ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھی چین پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عظیم چینی قوم کے لیے یہ ایک انتہائی اہم موقع ہے،تاریخ اس دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات ہمیشہ انتہائی خوش گوار اور دوستانہ رہے ہیں اور اس دوستی کا تازہ ثبوت سی پیک کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ چین کے قیام کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم چینی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















