Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’خودکش حملہ آورمسجد کےاندرجانا چاہتا تھا‘‘

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آورمسجد کےاندرجانا چاہتا تھا، مستونگ میں جلوس کے دوران دھماکا ہوا۔

آئی جی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں دھماکا انتہائی افسوسناک ہے، خودکش حملہ آورمسجد کے اندر جانا چاہتا تھا، ڈی ایس پی نوازگشکوری نے خودکش حملہ آور کو روکا۔ ڈی ایس پی شہید جبکہ ہمارے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ مستونگ دھماکے سے متعلق شواہد ملےہیں، دہشتگردگروپوں کےحوالے سےبھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔   جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوتی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، اسپیشل برانچ،بم ڈسپوزل اسکواڈ بارودی موادسےمتعلق تحقیقات کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جلوس میں شرکا کی تعداد زیادہ تھی جس کے باعث جانی نقصان کا مذید خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوچکی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب سانحہ مستونگ کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں