Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف نے اپنے4 سالہ دور میں معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا، اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے 4 سالہ دور میں معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے معیشت کی بحالی کیلئےکام شروع کیا تو معیشت کو بہتر بھی کیا جبکہ ہم نے اپنے5 سالہ دور میں18 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ دور میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی سے متعلق ن لیگ دور میں بہت سی میٹنگز بھی ہوئیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کیا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمےکی جو بھی قیمت ہو ادا کرینگے،آپریشن ضرب عضب، ردالفسادہوا، دہشت گردی کی لعنت کوختم بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم نے دونوں آپریشنز کیلئے فنڈز فراہم کیے جبکہ عسکری قیادت کیساتھ مل کر ہم نے دونوں آپریشنز میں کامیابی سمیٹی۔

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ دور میں بجلی کے نئے منصوبے لگائے گئے، سی پیک لےکر آئے،سی پیک کیساتھ کئی منصوبے پاکستان میں لائے، چین نےکہا تھا کہ سی پیک کیساتھ منصوبے نوازشریف کیلئے تحفہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 2013سے لےکر 2016تک دہشت گردی کا قلع قمع کردیا تھا، نوازشریف نے اپنے4 سالہ دور میں ہی معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا جبکہ نوازشریف نے 2017تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود 2017 میں نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار سےالگ کیا گیا۔

اسحاق ڈار کب وطن واپس آرہے ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، میں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضح ہے، پاکستان کو واپس 24 ویں معیشت بنانا ہے، اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں