Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد کپور اور اداکارہ کریتی کی نئی فلم کب ریلیز ہو گی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ کریتی سینن کی رومانوی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

میڈڈوکس فلم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کر دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے والے پوسٹر پر مذکور پروجیکٹ کی ریلیز کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے تاہم فلم کا نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اداکار شاہد کپور نے بھی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کر دیا ہے۔

شاہد کپور اور کریتی سینن کی نئی فلم رواں برس 7 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

شاہد اور کریتی پہلی مرتبہ ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں جبکہ فلم میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیا بھی پر اہم کردار ادا کریں گے۔

ایک انٹرویو میں شاہد کپور نے کریتی سینن کے ساتھ کام کرنے کے حوالے کہا کہ ان کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی اور مجھے کریتی کے ساتھ کام کرنے میں واقعی مزہ آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

واضح رہے کہ شاہد کپور آخری بار فلم بلڈی ڈیڈی میں نظر آئے تھے جبکہ اداکارہ کریتی کا بڑا بجٹ ڈرامہ آدی پورش 16 جون کو ریلیز ہوا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں