Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی نے جعلی سفری دستاویزات پرسفرکرنے والےمسافر کو آف لوڈ کردیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی نے جعلی سفری دستاویزات پرسفرکرنے والےمسافر کو آف لوڈ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ضیا اللہ نامی مسافر پرواز نمبر QR611 سے اٹلی جا رہا تھا، مسافر کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے،  مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔

ایف آئی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ کارڈ ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، مسافرکو تفتیش اورایجنٹ کی نشاندہی کے حوالے سے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، مسافر سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں