نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحتیوں کو منوارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
انوار الحق نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ 6 اکتوبر کو کامیابی سے خلاء کا سفر کریں اور آپ تاریخ میں گلیکٹیک فور کے ذریعے فضاء میں جانے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کریں۔
Good Luck Namira Salim @namirasalim.
I wish you success when you’re ready to make history on 06 October by becoming the 1st 🇵🇰 woman to travel to space in the #Galactic04
By proving their mettle as trailblazers in multiple fields, 🇵🇰 women are making the whole nation proud— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 4, 2023
نگراں وزیراعظم انوار الحق نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہی ہیں، قابل خواتین پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم نے خلاءمیں روانگی کیلئے ٹریننگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے اسپیس سوٹ اور پیراشوٹ کو درست طریقے سے فٹ کرنے کے بارے میں سیکھا،ہمیں اسپیس شپ میں سیٹوں کی فعالیت اور اپنی سیٹ بیلٹ کو باندھنے اور کھولنے کے بارے میں سکھایا گیا،ہمیں سکھایا گیا کہ ہم کس طرح صفر کشش ثقل پر اپنی نشست سے اٹھ سکیں گے،کل ہمارے پاس ٹریننگ کا ایک اور دلچسپ دن ہے۔
واضح رہے کہ نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہیں قطبین پر پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل ہے،نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007ءکو قطب شمالی اور 8 جنوری 2008ءکو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں۔



















