Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا، سعد رفیق

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے عطا تارڑ کے ہمراہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور ہم نہیں چور وہ ہیں جو بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں، جو دن رات ٹی۔وی پر بیٹھ کر چیختے تھے وہ چور ہیں کہاں گئے؟

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ترقی کے سفر پر چلنے والے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، اگر ہم چیئرمین پی ٹی آئی  کو ناں ہٹاتے تو ملک تباہ ہوجاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پونے چار سال تم نے حکومت کی ہم جیلوں میں تھے تم جرم کیوں نہیں ثابت کر سکے؟ ہمیں تمہارے جیل میں ہونے سے کوئی خوشی نہیں جبکہ آج اگر آپ جیل میں ہیں تو اپنی وجہ سے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان آج اتنی بڑی مشکل میں پھنسا ہوا ہے کے آپ سوچ نہیں سکتے، جو کام نواز شریف شہباز شریف نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آکر انتقام نہیں لیں گے ملک کو آگے لیکر چلیں گے، انتقام کی سیاست کو دفن کریں گے ہم سب کو پاکستان کی خاطر ملکر آگے بڑھنا ہے، اکیس اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔

لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کیسے انتخاب سے بھاگ سکتی ہے؟ ہم نے آگ شعلوں پر بھی مقابلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت جدید پاکستان کی ترقی کی معمار ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں