Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقدمے کی کیس پراپرٹی اور گواہان کی ہرتاریخ پرعدالت میں پیشی یقینی بنانے کاحکم

عدالتِ عالیہ نے ہرمقدمے کی کیس پراپرٹی اور گواہان کی ہرتاریخ پرعدالت میں پیشی یقینی بنانے کاحکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے مقدمات کےٹرائل میں گواہان کوپیش نہ کرنے پرسخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہرمقدمے کی کیس پراپرٹی اور گواہان کی ہرتاریخ پرعدالت میں پیشی کو یقینی بنایا جائے۔

عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ عدالت پیش میں اور عدالت کو بتایا کہ عدالت پیشی سےانکار کرنے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ 

عدالت نے کہا کہ سی سی پی اوہرمقدمے کےگواہوں کو ٹرائل عدالت موجودگی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔ تفتشی افسران مقدمات کی کیس پراپرٹی اور گواہان کی پیشی سے متعلقہ ایس پی کورپورٹ کریں۔ 

جسٹس عالیہ نیلم نے سرکاری وکیل سے استفسارکیا کہ سی سی پی او کو بتایا ہے کہ کس وجہ سے عدالت بلایاگیا۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ پیروی افسر نے ٹرائل کورٹ میں آکر بتایاکہ گواہان نے عدالت پیش ہونے سے انکار کردیاہے۔ 

عدالت نے کہا کہ سی سی پی او یقینی بنائیں کہ آئندہ سے ایسانہ ہو جس کے بعد سی سی پی او لاہور نے عدالتی حکم پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی۔ 

واضح رہے کہ قتل کےمقدمے میں نامزد ملزم غلام علی نے ضمانت کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے۔ ملزم کےوکیل وسیم بٹ عدالت پیش ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں