Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح ہاؤس پر حملہ ودیگر مقدمات کا جیل ٹرائل کرانے کا فیصلہ

جناح ہاؤس پرحملے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ملزمان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کہا گیا کہ تمام ملزمان کا ٹرائل لاہور کی سینٹرل جیل میں ہوگا۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ عسکری ٹاورپرحملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔ تھانہ شادمان پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔

پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں