Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس لائن میں گرفتاری؛ پرویزالٰہی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر

چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا.

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے پولیس لائنزکے باہر سے گرفتاری کے معاملے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں  پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے وکیل سردارعبد الرازق کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی۔

انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا کہ سات ستمبر کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے، استدعا ہے کہ ملوث افراد کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا جائے، چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کا بھی حکم جاری کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں