سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات فراہم کرنے کے کیس سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سولہ اکتوبر کو محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔
سپریم کورٹ نے27ستمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزارمختار احمد نے سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات کیلئے رجسٹرارسپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا، درخواست گزار نے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
انفارمیشن کمیشن نے اس وقت کے رجسٹرار سپریم کورٹ کو معلومات فراہم کرنے کا کہا تھا، انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف رجسٹرارسپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے فیصلہ خلاف آنے پردرخواست گزارنے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















