Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب ترامیم کے فیصلے کیخلاف ایک اور نظرثانی اپیل دائر

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا گیا، فیصلے کیخلاف ایک اور نظرثانی اپیل دائرکردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے سابق ایم ڈی او جی ڈی سی ایل بشارت مرزا کیجانب سے نظر ثانی دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا، نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا۔

وکیل درکواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی، نیب ترامیم کیخلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔

ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے سابق ایم ڈی او جی ڈی سی ایل بشارت مرزا کیجانب سے درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبرکا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سابق چیف جسٹس عمرعطابندیال نے نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے کر تمام ختم انکوائریز اور کیسز بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

سابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی اس بینچ کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس کا پس منظر

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں