Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی کو قانونی جوازکےبغیرملک میں رہنے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے، عدالت

عدالت نے کہا ہے کہ کسی کو قانونی جوازکے بغیرملک میں رہنے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔ 

لاہورہائی کورٹ میں افغانیوں اورغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کوملک سے نکالنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کااعتراض برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن واپس کردی اوردرخواست گزار کو حکومتی نوٹیفیکیشن کی کاپی لف کرنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کسی کو قانونی جواز کےبغیر ملک میں رہنے کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے۔

درخواست گزار فیصل حنیف کی وکیل عزت فاطمہ نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت نے افغانوں اور غیرقانونی مقیم بغیرملکیوں کو ایک ماہ میں ملک چھوڑنے کا حکم دے رکھاہے۔ وفاقی حکومت کااقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزارکا موقف تھا کہ ایک ماہ میں کسی بھی غیرملکی کےلئے اپنی جائیداد بیچ کر واپس جانا ممکن نہیں۔ ہمارے ملک میں غیرملکیوں کو پناہ دینے کاقانون موجود نہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت غیرملکیوں کےلئے پناہ دینے کاقانون بنانے کاحکم دے اورعدالت ایک ماہ میں غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں