Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائی کورٹ نے کارونجھر کو قومی ورثا قرار دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے تھرپارکر میں خوبصورت پھاڑ کارونجھر کی کٹائی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد نے کارونجھر کو قومی ورثا قرار دے دیا۔

عدالت نے کارونجھر پہاڑی کو ورلڈ ھیریٹیج میں شامل کرکے فریقین کو کسی بھی کمرشل سرگرمی کرنے سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد بنچ نے حکم  دیا کہ سیکریٹری معدنیات سندھ اور ڈپٹی کمشنر تہرپارکر متعلقہ ادارے دیے گئے احکامات کو یقینی بنائے۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ کارونجھر پہاڑی پر غیرقانونی سرگرمی کے ذمے دار ڈپٹی کمشنر مٹھی اور ایس ایچ او ننگرپارکر ہوگے۔  محکمہ جنگلی حیات سندھ کارونجھر پہاڑی پر جنگلی جیوت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کارونجھر پہاڑی پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے اور تاریخی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ نے کارونجھرکی کٹائی سے متعلق فیصلہ پانچ ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اورجسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل ڈبل بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں