نگران دورحکومت میں الیکشن کمیشن کےحکم پرافسران کے ٹرانسفرکیس میں اہم پیش رفت اب تک سابق حکومت کے لگائے کتنے وفاقی سیکریٹری کام کر رہے ہیں؟ عدالت نے تفصیلات طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران سماعت کہا کہ الیکشن کمیشن ٹرانسفرسے متعلق اپنے نوٹیفکیشن پر بلاامتیازعمل کرائے، اگر آئندہ منگل تک الیکشن کمیشن کے حکم پر بلاامتیاز عمل نہ ہوا تو اس کیس میں آرڈر معطل کردیا جائے گا۔
عدالت نے استفسارکیا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں پولیس کا خاص طورپرلکھا، کتنے ٹرانسفر ہوئے؟
سی ڈی اے میں تعینات ڈیپوٹیشن افسرممبر پلاننگ کی تبادلے کے خلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسارکیا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر آپ کے کہنے پر ٹرانسفر ہوئے تھے؟
ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے کہنے پر دونوں افسران ٹرانسفرہوئے تھے، جس پرعدالت نے کہا کہ کیا ٹرانسفر سے متعلق آپ کے نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد ہو گیا؟ چھ آٹھ ماہ سے تو سیکرٹری ایجوکیشن وہی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس لیے ٹرانسفرچاہتا ہے کہ یہ وہ افسران پچھلی حکومت نے تعینات کئے تھے، کیا صرف یہی لوگ تھے جو تعینات تھے؟ یا کچھ سیکرٹریز بھی تھے؟ جو ابھی بھی موجود ہیں، پچھلی تاریخ پرپوچھا تھا کیا ساتھ آٹھ ماہ سے تعینات سیکرٹری ایجوکیشن وہی ہے؟
عدالت نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی آپ کو ایک اور موقع دے رہے ہیں اپنے نوٹیفکیشن پربلاامتیازعمل کرائیں، جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نگران وزیراعظم تھے انہوں نے ایک دفعہ بتایا نگراں دور میں الیکشن کمیشن سب کچھ ہوتا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نگران دور میں اپنے احکامات میں پک اینڈ چوز نہیں کرسکتا، عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے الیکشن کمیشن کو ایک اور موقع دے رہی ہے، انھوں نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن سے استفسارکیا کہ پولیس کا نام آپ نے خاص طورپرلکھا ہوا ہے کتنے لوگوں کی ٹرانسفر ہوئی؟ اس سے تو یہ بھی لگتا ہے الیکشن کمیشن کے آرڈرز کو مان ہی نہیں رہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو موقع دیتے ہوئے منگل تک سماعت ملتوی کردی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھرسے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















