ذوالفقارعلی بھٹولا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی عدم تعیناتی کے کیس میں پی ایچ ڈی لا کے طالب علم محمود احمد ایڈووکیٹ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ، سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اور رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
محمود احمد ایڈووکیٹ درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ وائس چانسلر رانا شمیم 2 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کی مدت پوری کر چکے ہیں، سندھ حکومت نے تاحال نیا وائس چانسلرتعینات نہیں کیا ہے، وائس چانسلرنہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔
وکیل درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ وائس چانسلرنہ ہونے کی وجہ پی ایچ ڈی لاء کے طالب علموں کا کورس اختتامی مراحل میں تھا وہ بھی التواء کا شکار ہوگیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ جب تک نیا وائس چانسلر تعینات نہیں ہوجاتا پرانے وائس چانسلر کو عہدے پر کام کرنے دیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اوررجسٹرارکو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 نومبرتک جواب طلب کرلیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھرسے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















