Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوبچوں سمیت دیگرلاپتا افرادکی بازیابی کےمعاملے پرعدالت کا عدم اطمینان

سندھ ہائی کورٹ نے دوبچوں سمیت دیگرلاپتا افرادکی بازیابی کے معاملے پرمحکمہ داخلہ سندھ کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دو بچوں سمیت دیگر لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے دو نومبرکو سیکرٹری داخلہ سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے جبری گمشدگی کی نشاندہی اور اہلخانہ کو معاوضہ دینے اوروفاقی سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے لاپتا افراد کو ہر ممکن بازیاب کرانے کا حکم دے دییا۔

اہلیہ لاپتا شہری کے اہل خانہ نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر 8 سال سے لاپتا ہے جہاں جارہے ہیں کوئی نہیں سنتا، ہماری کسی سفارش بھی نہیں ہے، جس پرجسٹس امجدعلی سہتونے کہا کہ ہم کسی کی سفارش سنتے بھی نہیں ہیں، عدالت تمام لاپتا افراد کو بازیاب کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

 درخواست گزارخاتون کا مؤقف تھا کہ شوہرثاقب واٹر بورڈ کا ملازم تھا سندھ حکومت نے پانچ لاکھ روپےادا کیے تھے، اس دورمیں پانچ لاکھ روپےمیں کیا ہوتا ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں