Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقررکردیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

عدالتِ عظمٰی کے لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کریں گے جبکہ لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل شامل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ 31 اکتوبر کو نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلوں پرکیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس کا پس منظربھی پڑھیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پرسابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

نیب ترامیم کالعدم ہونے سے سابق صدرآصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نوازشریف، شہبازشریف اور دیگرکے خلاف نیب کے کیسز بحال ہوئے۔ خبرکا لنک کھولیں۔

نیب ترامیم کالعدم قراردیے جانے کے فیصلے کے بعد نظرثانی کی اپیلیں دائر ہوئیں۔ گذشتہ سماعت میں نگراں وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیےعدالت سے وقت مانگا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو اپیل دائر کرنے کے لیے 15 روزکا وقت دیا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں