لاہورہائی کورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف پٹیشن کی بحالی کےلئےدرخواست دائر کردی گئی۔
پٹیشن بحالی کی درخواست نبیل جاوید کاہلوں نے دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایاگیا ہے۔
وکیل درخواست نے مؤقف اختیارکیا کہ نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے۔ نگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگران حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اقدامات کرلیے۔ قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے۔
وکیل درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی درخواست بحال کرتے ہوئےنگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔




















