Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈسٹرکٹ اسپتال ملتان کیلئے اراضی کی قیمت کے تعین کیخلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ نے ڈسٹرکٹ اسپتال ملتان کیلئے اراضی کی قیمت کے تعین کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ نے خاتون غزالہ سلیم کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ کلٹرنے زمین کیلئے دس ہزار فی مرلہ قیمت کا تعین کیا۔ ریفری جج نے قیمت کو بڑھا کر تیس ہزار فی مرلہ کردیا۔

دورانِ سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےبتایا کہ لاہورہائیکورٹ نے بھی تیس ہزار فی مرلہ قیمت کا برقرار رکھا جس پرعدالت نے کہا کہ ریفری جج نے ریکارڈ کا جائزہ لے کرقیمت 30 ہزار فی مرلہ کی۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ریفری جج کے فیصلہ میں غلطی کیا ہے، بظاہر تو قیمت کے تعین میں کوئی غلطی نہیں جس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے کہا کہ اس نوعیت کا ایک اور مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ یہ مقدمہ اس کیس کیساتھ لگا کر سن لیں۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل استدعا کیساتھ مسترد کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں