Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہٰی کی سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہورہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہٰی کی اپیل پر سماعت 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔

چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا، گوجرانولہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں