Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منظورکاکا کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کیخلاف درخواست پردلائل طلب

نسلہ ٹاورکیس میں منظورکاکا کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کیخلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے دلائل طلب کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکا کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تمام متعلقہ دستاویزات ملزم کے وکیل کو فراہم کردی ہیں جس کے بعد عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر فریقین درخواست پر دلائل طلب کرلیے گئے۔

اس کے ساتھ ہی سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 23 نومبرتک کے لیے ملتوی کردی۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیاارکیا گیا کہ ملزم اب عدالت میں مقدمے کا سامنا کررہے اب ان نام ای سی ایل سے ہٹایا جائے، نسلہ ٹاور کیس کے اندراج وقت ملزم بیرون ملک میں مقیم تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں