Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم

توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

 اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر2020 میں کیے گئے تھے۔ عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہورمیں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزراوردیگرگاڑیاں ضبط ہوئیں تھیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں