Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ جڑانوالہ کیس میں حکومت پنجاب کو جوڈیشل کمیشن پر نظرثانی کا حکم

سانحہ جڑانوالہ کیس میں لاہورہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو جوڈیشل کمیشن پر نظرثانی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کوسانحہ جڑانوالہ کےجوڈیشل کمیشن نہ بنانےکےفیصلے پر نظرثانی کاحکم دیتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کرعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی نظر میں جےآئی ٹی کی کارروائی تجاویز تھیں تفتیش نہیں۔ عدالت کے نزدیک معاملے کی تفتیش ہونی چاہئیے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیش کردہ حکومتی رپورٹ کے تناظر میں درخواست خارج نہیں کی جاسکتی۔

لاہور ہائی کورٹ نے جڑانوالہ سانحہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستارساحل عدالت کے رو بہ رو پیش ہوئے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں