لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں اسموگ کے معاملے پرمختلف شہروں کے ڈپٹی کمشنرزکے تبادلے کا حکم دے دیا۔
لاہورہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دفاترمیں ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کی پالیسی پرعمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ممبر کمیشن چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ میٹینگ کریں۔ ممبر کمیشن اس میٹینگ میں عدالتی احکامات کے بارے میں چیف سیکرٹری کو آگاہ کریں۔ اگر 5 منٹ میں ٹریفک بند ہو تو پورے شہرمیں نظام درم برہم ہوجاتا ہے۔
وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ ہم نے صرف 70 روز میں انڈرس پاس تعمیر کرایا ہے جس پرعدالت نے کہا کہ اس پرآپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے، اس تعمیر کے بعد جو سموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے۔ آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے ہیں لیکن باقی چیزوں کو کون دیکھے گا۔
جھنگ، فیصل آباد اورشیخوپورہ کےڈپٹی کمشنرزکو شوکاز نوٹس
ٹائرجلانے والی فیکٹریوں کےخلاف کارروائی نہ کرنے پرعدالت نے اظہارِبرہمی کرتے ہوئےضلع جھنگ،فیصل آباد اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرزکو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ لگتا ہے چیف سیکرٹری سوئے ہوئے ہیں۔ ٹائرجلائے جا رہے ہیں فصلوں کی باقیاتِ جلائی جا رہی ہیں اس سب کا کون ذمہ دار ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ کیا حکومت کے پاس صرف یہ حل ہے کہ پنجاب میں چھٹیاں دے دی جائیں۔ کمشنرلاہورعدالت میں آ کرباتیں کرکے چلے جاتے ہیں، حالاتِ خراب ہو رہے ہیں ویڈیوزآ رہی ہیں۔ کیا پنجاب حکومت کے پاس حل صرف تین چھٹیاں ہیں۔ تمام سکول کالجز کو ہفتے کے روزبند رکھا جائے۔
مختلف شہروں کے ڈپٹی کمشنرزکے تبادلے کا حکم
لاہورہائی کورٹ نے حکم دیا کہ جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگراورشیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرزکوفوری تبدیل کیا جائے، چیف سیکرٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ حکومت نے چھٹی کی سب افسران اور ذمہ دار چھٹیوں پرچلے گٸے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سب سے زیادہ اسموگ گاڑیوں کے دھوئیں سے بنتی ہے، پنجاب حکومت سرکاری اسٹاف کے لیے الیکٹرک موٹرسائیکل خریدیں، پنجاب حکومت سائیکلنگ کو فروغ دیں۔ اس کے ساتھ ہی لاہورہائی کورٹ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















