Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بغیرگاؤن پہنےپیش ہونے پرچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کا وکیل سے اظہارِ برہمی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق سماعت کے دوران بغیرگاؤن پہنے پیش ہونے والے وکیل پر ہرہم ہو گئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے کہا کہ ہائیکورٹ نے وکلا کے گاؤن پہننے کا آفس آرڈر جاری کر رکھا ہے، آپ یونیفارم میں کیوں نہیں، کیا آپ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں؟ آپ کا گاؤن کہاں ہے کیا آپ نے ہائیکورٹ کا آفس آرڈر نہیں پڑھا؟

وکیل نے جواب دیا کہ میں معذرت خواہ ہوں ایمرجنسی ہو گئی تھی نہیں پہن سکا جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایمرجنسی ہوگئی ہے؟ کیا ایمبولینس منگوائیں؟ یہ کیا طریقہ ہے؟ کل کو میں ٹی شرٹ اور جینز پہن کر عدالت میں بیٹھ جاؤں تو کیسا لگے گا؟ کل بھی بتایا تھا گاؤن لازمی پہننے کا ایک نوٹیفکیشن ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے وکلاکو ہدایت کی کہ تمام وکلا گاؤن پہن کر ہائیکورٹ میں پیش ہوں، گزشتہ روز بھی چیف جسٹس ہائیکورٹ نے وکلا کو گاؤن پہن کرعدالت پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں