سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کولاپتا افرادکی گمشدگی کا ازخود مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ پولیس کے پاس نہیں آتے تو نہ آئیں، اگر کوئی گم گیا ہے تو ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کی ذمہ داری ہے مقدمے کا اندراج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا شہری راشد اور نسیم کی گمشدگی کے مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران ایس ایچ او سچل نے عدالت کو بتایا کہ ہدایت کے باوجود لاپتا افراد کے اہلخانہ مقدمات درج کرانے نہیں آئے، جو نمبر دیے گئے تھے ان پر بھی ہم نے رابطہ کیا تھا۔
لاپتا افراد کے اہلخانہ نے بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پرعدالت نے چارہفتوں میں پولیس اوردیگراداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















