Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقررکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

وہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے جس کے لیے وہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

سہیل تنویر ینگ ٹیلنٹ میں یقین رکھتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ کامیابی کے لیے گراس روٹ لیول سے انٹرنیشنل لیول تک ایک  پاتھ وے تیار کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری وہاب  ریاض کو سونپی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں