Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل پرحکمِ امتناعی میں کل تک توسیع کر دی۔ 

عدالتِ عالیہ نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن اورچیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی خدشات سے متعلق اسپیشل رپورٹ بھی طلب کرلی۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو کمرہ عدالت میں طلب کر لیا اورکہا کہ  رجسٹرار صاحب آپ سے دو سوالات کرنے ہیں، کیا آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کیلئے پہلا خط ہائیکورٹ نے لکھا؟ یا وزارت قانون نے جج کی تعیناتی کے پراسیس کا آغاز کیا؟

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا دوسرا یہ بتا دیں کہ کیا ٹرائل جج نے جیل ٹرائل سے پہلے ہائیکورٹ کو آگاہ کیا؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کل تک ملتوی کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماعت کے دوران دلائل دیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں