Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹروے زیادتی کےملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیل پرسماعت10روزکیلئےملتوی

موٹروے زیادتی کےملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیل پرسماعت10روزکیلےملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ‏لاہورہائی کورٹ میں موٹروے زیادتی کےملزموں عابد حسین ملہی اور شفقت بگا کی سزا موت کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دو رکنی بنچ نے  پراسیکیوشن کے وکلاء کی استدعا پر سماعت دس روز کے لئے ملتوی کردی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے افسران سے ہدایات لینے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پردو رکنی بینچ نے ڈپٹی پراسیکیٹور جنرل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی۔

پولیس نے ملزموں کے خلاف 9 ستمبر 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملزموں کو خاتون کی بے حرمتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں