اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ اورالعزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلوں پرسماعت آئندہ پیرتک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت کی۔
سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم کیس مینجمنٹ کرلیتے ہیں اس حساب سے آگے چلیں گے جس پراعظم نذیرتارڑنے کہا کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دینگے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیا کہ آپ دونوں اپیلوں پردلائل میں تقریباً کتنا وقت لیں گے؟ نیب سے بھی پوچھتے ہیں کہ وہ کتنا وقت لیں گے۔
ایڈووکیٹ امجدپرویز نے کہا کہ شریک ملزمان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے، اعٓظم نذیرتارڑنے بتایا کہ سپریم کورٹ میں شریک ملزمان کی بریت کے فیصلے کا چیلنج نہیں کیا گیا، بریت کا فیصلہ چیلنج نہ ہونے کے باعث وہ حتمی صورت اختیار کر چکا ہے، میرے خیال میں یہ سارا کیس چھ گھنٹوں کا ہے، وہ بھی زیادہ بتا رہا ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ نیب ریفرنسز
نواز شریف کی ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/zszohYkvNF…… #BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/Rte11jXG8S— BOL Network (@BOLNETWORK) November 21, 2023
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ میں تو ایون فیلڈ ریفرنس کی اپیل پہلے بھی سن چکا ہوں، فیکٹس معلوم ہیں، العزیزیہ ریفرنس میں اپیل تو بنچ کے دونوں ممبران نے ہی نہیں سنی ہوئیں، العزیزیہ کو تو آپ ابھی بھول ہی جائیں، صرف ایون فیلڈ پر دلائل دیں، نیب کو اپنے دلائل کیلئے کتنا وقت چاہئے ہوگا؟
پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ ہمیں صرف آدھا گھنٹا چاہئے، صرف قانونی نکات سامنے رکھنے ہیں جس پرعدالت نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ امجد پرویز اپنے دلائل مکمل کریں تو نیب کہے کہ ہمارے پاس تو کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم نیب کو دلائل کیلئے ایک سے دو گھنٹے کا وقت دیدیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ العزیزیہ ریفرنس اپیل میں اس سے پہلے بنچ میں دوسرے جج موجود تھے، تو اب اُس کیس کی حد تک دوسرا بنچ تشکیل دیا جائے؟
اعظم نذیرتارڑنے جواب دیا کہ ہم نے تو دو رکنی بنچز میں بنچ کے سربراہ کو ہی دیکھا ہے جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دو رکنی بنچ کی تشکیل کا ایک مقصد ہوتا ہے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ العزیزیہ اپیل کی حد تک ایڈمنسٹریٹوسائنڈ پر دیکھ لیں گے۔
نوازشریف کی ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسزمیں اپیلوں پرسماعت آئندہ پیرتک ملتوی کر دی
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















