عدالت نے لاپتہ افراد کیس میں سیکریٹری داخلہ اورپولیس حکام کو10 جنوری تک پیشرفت رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کےلیے معاوضے کے معاملے پرسرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا محکمہ داخلہ نے 18 لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کو معاوضہ کےلیے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اہل خانہ کو رقم کی ادائیگی کردی جائے گی، جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کے متعدد اجلاس کے بعد ان شہریوں کو لاپتہ قراردیاگیا جس پرعدالت نے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی کا آخری اجلاس کب ہوا تھا۔
سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ مارچ 22 میں آخری اجلاس ہوا، عدالت نے کہا کہ کم سے کم جے آئی ٹی کا اجلاس تو کیا جائے تاکہ تلاش کی کوئی امید تو رہے۔ شہریوں کی تلاش کیلیے ماڈرن ڈیوائسز استعمال کی جائیں۔ عدالت کی تفتیشی افسران کو ہدایت
سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کوشہریوں کی بازیابی کے متعلق معاملات میں ذاتی دلچسپی لیں اور10 جنوری تک پیشرفت رپورٹ جمع کرائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















