Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعتِ اسلامی کی آئینی درخواست پررجسٹرارکےاعتراضات کیخلاف اپیل دائر

عدالتِ عظمٰی میں جماعتِ اسلامی کی آئینی درخواست پررجسٹرارکےاعتراضات کیخلاف اپیل دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسزکے معاملے پر جماعت اسلامی نے آئینی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائرکی۔

جے آئی کی جانب سے اپیل میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ رجسٹرارآفس نے درخواست پر بے بنیاد اعتراضات عائد کیے، سپریم کورٹ کئی فیصلوں میں بجلی کی فراہمی کو بنیادی حق قراردے چکی ہے۔

جماعتِ اسلامی کی اپیل میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی کا اٹھایا گیا نکتہ ذاتی نہیں بلکہ اجتماعی نوعیت کا ہے، سپریم کورٹ ماضی میں بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے متعدد درخواستیں قابل سماعت قرار دے چکی۔

جے آئی کی اپیل میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات نہیں عائد کیے جا سکتے،  استدعا ہے کہ رجسٹرارکے اعتراضات کالعدم قراردیتے ہوئے آئینی درخواست سماعت کیلئے مقررکرنے کا حکم دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں