Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے، لاہورہائی کورٹ

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے، ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

لاہورہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دائردرخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے  صنعتی یونٹس ڈی سیل کرنے پرسخت اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے ڈی جی ماحولیات سے استفسارکون سے انڈسٹری یونٹس ہیں، جنہیں آپ نے سیل کیا؟ وکیل جوڈیشل کمیشن نے جواب دیا کہ  ماحولیات ٹریبونل کے تحت فیکٹریاں ڈی سیل ہوئی تھیں جس پرعدالت نے پھرکہا کہ یہ آڈرکیسے پاس ہوا؟

ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ ہم نے جوبھی اقدام اٹھائے ہیں اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے کہا کہ ماحولیات کا محکمہ سب سے بڑا مجرم ہے، ماحولیات کے لوگ عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں، عدالت محکمہ ماحولیات کے افسروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے گی، اگلا نمبر ڈی جی ماحولیات کا ہھی ہوسکتا ہے۔

ڈی جی ماحولیات نے جواب دیا کہ انڈسٹری ہمارے احکامات کی خلاف ورزی کررہی تھیں، جس پرعدالت نے کہا کہ اگر کسی فیکٹری کو ڈی سیل کرنا ہے تو اس عدالت سے رجوع کریں، سمجھ نہیں آ رہی کہ اس نگران پنجاب حکومت کا مسئلہ کیا ہے؟ یہ حکومت کیوں اتنی زیادہ تعمیرات کروا رہی ہے، سارا شہر اکھاڑا ہوا ہے، عدالت کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ افسر جواب دہ ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں