Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کا190ملین پاؤنڈزکےمعاملے پرضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

 نیب 190 ملین پاؤنڈزکے معاملے پرمعاملے پرچیئرمین تحریک انصاف نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کردی، ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے۔ ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا۔ استدعا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ضمانت بحال کی جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں