Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاپتہ افراد کا کیس؛ پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کا سراغ لگا لیا

لاپتہ افراد کے کیس میں پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کا سرغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سندھ پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پولیس نے خاتون سمیت تین لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے، محمد اقبال، صائمہ بی بی اور شاہنواز پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد اقبال زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے مقدمے میں گرفتار ہے، صائمہ بی بی اور شاہنواز ازخود لاپتہ ہیں ان کے خلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں