Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پارکنگ ایریا نہ رکھنے کیخلاف کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے لاہور سے جواب طلب

سرکاری اورنجی عمارتوں میں پارکنگ ایریا نہ رکھنےکیخلاف کیس میں ڈی جی ایل ڈی اے لاہورسے جواب طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سرکاری اور نجی عمارتوں میں پارکنگ ایریا نہ رکھنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نےڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پارکنگ ایریا نہ رکھنے والے پلازوں نے شہرکو تباہ کردیا۔ جو ہونا تھا ہوگیا اب ایل ڈی اے پارکنگ مسائل سے نمٹنے کےلیے حل بتائے۔

جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی جبکہ درخواست گزارکےوکیل سید معظم علی شاہ نے دلائل دیے

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ سرکاری اورنجی عمارتوں میں پارکنگ لازمی بنانے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔ شہر کی نجی اورسرکاری عمارتوں میں پارکنگ ایریاز موجود نہیں۔ سڑکوں پر گاڑیاں پارک ہونے سے شہر کی ٹریفک کانظام تباہ اور سموگ پیدا ہوتی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ منظورشدہ عمارتوں کو دیگر مقاصد کےلئے استعمال کرنے سے بھی ماحولیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت پارکنگ نہ رکھنے والے پلازوں کو سیل کرنے کے احکامات صادر کرے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں