آر جے شاپنگ مال میں آتشزدگی سےشہریوں کی ہلاکت کے مقدمے میں عدالت نے پانچ ملزمان کا جسمانی ریمانڈمنظورکرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تفتیشی افسرسے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اورملزموں کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
سٹی کورٹ میں آر جے مال میں آتشزدگی سے شہریوں کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی تو وکلا کی جانب سے زیر دفعہ 63 کے تحت ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔
وکیل ملزمان کا مؤقف تھا کہ مقدمہ میں درج الزامات سے ملزمان کا کوئی تعلق نہیں ہے، ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کیے جائیں۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے بھی تیارہیں، پولیس کو مقدمہ کی مزید تحقیقات کا بھی حکم دیا جائے۔
اس سے قبل سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پولیس نے گرفتار پانچ ملزمان کو پہنچایا گیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کال سنٹرچلا رہے تھے جس کی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔
پولیس کی ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی گئی جس پر جج نے کہا کہ کیا پولیس نے تشدد کیا ہے آپ لوگوں پر ؟ جس پرملزمان نے بتایا کہ ہمیں ذہنی طور پر ٹارچر کیا گیا ہے۔
ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ سیکشن 322 میرے مؤکل کے اوپر لاگو ہی نہیں ہوتی، آگ لگانے کی دفعات کے حوالے سے بھی کوئی ذمہ داری نہیں بنتی، ایس پی گلشن نے بھی بیان کے بہانے اپنے پاس بلایا اور گرفتار کرلیا، کال سنٹر کی وجہ سے مال میں آگ نہیں لگی تھی۔
عدالت نے پوچھا کہ پلان کی منظوری، سیفٹی انتظامات کے حوالے سے کیا اقدامات تھے؟ مال کے بلڈرزاورانتظامیہ کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ کنٹونمنٹ نے تین کروڑ پچھتر لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے کال سینٹرانتظامیہ کے اوپر جس پرعدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر تحقیقات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کریں اورتفتیشی افسر نے ابھی تک گواہوں کے بیانات قلمبند نہیں کیے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















