اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ کیس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کے لیے سات دسمبرکومقرر کر دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ 7 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانہ کیا تھا۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا تحریری فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ دوران سماعت شریک ملزمان کے کیس میں ہائی کورٹ فیصلے کا حوالہ دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شریک ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ حتمی ہوچکا، شریک ملزمان کی بریت کیخلاف کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ نوازشریف کو الزامات سے بری کیا جاتا ہے، فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، عدالت نے قراردیا تھا کہ نیب کے پاس شواہد ہیں نہ کیس ثابت کرسکا، دوران سماعت نوازشریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل بھی سنے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















