کراچی میں عرشی شاپنگ سنٹرمیں آتشزدگی کے واقعے میں متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سات دسمبر کو خوفناک آتشزدگی سے اب تک 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوچکے ہیں، سانحے سے متاثرین کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ متاثرین کو رہائش کھانا اورلباس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے فوری امداد دی جائے، عرشی شاپنگ میں دوبارہ مکانات اور دوکانوں تعمیر اور بحال کے لیے معاونت کا حکم دیا جائے، سانحے میں زخمیوں کو بہتر طبی امداد کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدمے سے دو چارمتاثرین کی بحالی کے لیے کونسلنگ کا حکم دیا جائے، حکومتی سطح پر مالی امداد میں انتہائی پیچیدگیاں درپیش ہوتی ہیں، عدالت فوری شفاف عمل کے ذریعے امداد کا حکم دیا جائے۔




















