Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری

سابق وزیراعظم شہبازشریف کے مشیراحد چیمہ کو عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابا قاحتساب عدالت لاہورمیں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی آج آخری سماعت کے دوران عدالت نے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

احد خان چیمہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے احد چیمہ سے ان کے رشتہ داروں کی جائیداد کے بارے میں استفسار کیا جس پراحد چیمہ نے جواب دیا کہ کئی بے نامی دار انتقال کرگئے ہیں، رشتہ داروں کی اپنی جائیداد تھی۔

احتساب عدالت کے جج علی ذولقرنین اعوان نے فیصلہ سنایا۔

کمرہ عدالت سے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ اللہ کاشکرہے، آج میرے لیے بڑی خوشی کادن ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیس بنانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے؟ اس پراحدچیمہ نے جواب دیا کہ کیس کافیصلہ پڑھ کرہی قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کروں گا۔

متعلقہ خبریں