احتساب عدالت کے حکم پر190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں چھ شریک ملزمان کے اشتہارات جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈزریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی، احتساب عدالت کے حکم پر چھ شریک ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے۔
شریک ملزمان کے اشتہارات جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیے گئے، ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفی، نسیم سمیت چھ شریک ملزمان کے اشتہارات چسپاں کیے گئے۔
عدالت نے ملزمان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات کو اونچی آواز میں پڑھنے کا حکم دیا گیا تھا۔




















