Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذوالفقارعلی بھٹوکےریفرنس کوبراہ راست نشرکرنےکیلئےسپریم کورٹ میں درخواست دائر

چیرمیئن پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا ذوالفقارعلی بھٹو کے ریفرنس کو براہ راست نشر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینئروکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ذوالفقاربھٹو کےعدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس 12 دسمبرکو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ذوالفقاربھٹو کو ایک قتل کی سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی، ذوالفقاربھٹو کو پھانسی دے دی گئی لیکن ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار صدر زرداری جنہوں نے ریفرنس دائر کیا تھا کے بیٹے اور بھٹو شہید کے نواسے ہیں۔ ذولفقارعلی بھٹو قائد عوام تھے اورعوام ان کے ریفرنس کو براہ راست دیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے درخواست میں استدعا کی کہ کیس کی سماعت کی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں