ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کے معاملے پروزارتِ داخلہ نے انٹراکورٹ اپیل میں فیصلہ کالعدم قراردینےکی استدعا کردی۔
ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف فیصلےکے معاملے پر وزارت داخلہ نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل دائرکردی، انٹراکورٹ اپیل میں فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی۔
ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف فیصلہ
وزارت داخلہ نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی#SupremeCourt #BOLNews pic.twitter.com/ggqPmy9nt8— BOL Network (@BOLNETWORK) December 11, 2023
وزارت داخلہ کی اپیل میں مختلف قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں، جس میں کہا گیا کہ کیاکیس آرٹیکل 199 کے تحت پہلے ہائیکورٹ میں جانا چایئے تھا؟ لفظ سویلین کی اصطلاح بہت وسیع ہے کیاعدالت نے اسے نظراندازنہیں کیا؟
وزارتِ داخلہ کی جانب سے اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ سویلین کی اصطلاح میں غیر ملکی اور دہشتگرد بھی آتے ہیں، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات سے متعلق پہلا اختیار ہائیکورٹ کا تھا۔
عدالتِ عظمٰی میں دائر اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ خود کئی بار کہہ چکی دیگر فورم موجود ہوں تو آرٹیکل 184/3سے گریز کرنا چاہیے۔




















