Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توشہ خانہ کیس؛ نااہلی اورانٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواستوں پرلارجربنچ تشکیل

لاہورہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی اورانٹراپارٹی انتخابات کےخلاف درخواستوں پرلارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ‏پانچ رکنی لارجر بنچ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر تشکیل دیا۔  لارجر بنچ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔

جسٹس شاہد بلال حسن بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، ۔جسٹس شہرام سرورچوہدری اور جسٹس جواد حسن بنچ میں شامل ہوں گے۔

بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں ہانچ سالہ نااہلی کو چینلج کررکھاہے۔ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نےانٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف بھی درخواست دائر کررکھی ہے۔

متعلقہ خبریں