سارا انعام قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہنواز امیرکو عدالت نے پھانسی کی سزا سنا دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری سارا انعام قتل کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم شاہنوازامیر کو پھانسی کی سزا سنا دی۔
سارہ انعام قتل کیس ، شاہ نواز امیر کو سزائے موت کا حکم
براہ راست دیکھیں: https://t.co/w7GLQEhGrd#BOLNews #SessionCourt pic.twitter.com/sqLTaUvIn3— BOL Network (@BOLNETWORK) December 14, 2023
ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
23 ستمبر 2022 کو سارا انعام کو ان کے شوہر شاہ نواز امیر نے قتل کیا تھا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فرد جرم 15 دسمبر 2022 کو شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد کی تھی۔
فرد جرم عائد کرنے کے پورے ایک سال بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے فیصلہ سنایا۔
سارہ انعام قتل کیس میں عدالت نے مجرم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کردیا۔




















