Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی

عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے بشری بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

بشری بی بی کی جانب سے عثمان گل اورخالد یوسف ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس پرعدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پہ 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اسکائپ پہ حاضری بوجہ تکنیکی وجوہات نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت پہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاریا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکے سینئرسول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ جبکہ بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔

متعلقہ خبریں