Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کونوٹس

لاہورہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا۔

لاہورہائیکورٹ میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے انٹراپارٹی الیکشن کےخلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیے۔

سماعت کے دوران بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل دیے کہ عام انتخابات آنے والے ہیں اس درخواست کا جلد فیصلہ ہوناقانونی تقاضا ہے جس پرعدالت نے کہا کہ نوٹس ہوبھی جائیں تو کیا اس عدالت کا دائرہ اختیار بنتا ہے اس بارے معاونت کرنی ہوگی۔

بیرسٹرعلی ظفرنے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی قرار دے چکی ہے کہ جہاں چاہیں کیس چلائیں جس پرعدالت نے کہا کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس عدالت میں کیسے درخواست قابل سماعت ہے۔ پہلے اس عدالت کے دائرہ اختیار کےبارے میں بتائیں۔

عدالت نے پوچھا کہ الیکشن کمیشن سے کون ہے، اس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹرالیکشن کمیشن عدالت پیش ہوگئے اورعدالت کو بتایا کہ  شہزاد شوکت الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔

جسٹس شاہد بلال حسن بنچ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی، بنچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرورچوہدری اورجسٹس جواد حسن بنچ میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں