Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوبچیوں کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی سیشنزکی ہدایت، آئندہ سماعت پررپورٹ طلب

عدالت نے دوبچیوں کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی سیشنزکی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کر لی۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں مزار قائد سے چار سالہ عائشہ اصغر اور گذری سے لاپتہ رمشاء کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے بازیابی سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ ہم نے تحقیقات میں پر تعاون کیا ہے لیکن ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے جس پر عدالت نے تفتیشی افسرسے کہا کہ آپ سے کچھ نہیں ہوگا آپکے ڈی آئی جی کو طلب کرتے ہیں۔

والدہ لاپتہ عائشہ نے بتایا کہ ہم ہر ادارے میں گئے ہیں ہماری بچی کا کچھ نہیں پتہ چل سکا، میری بیٹی صحیح طرح سے کھانا بھی نہیں کھا سکتی ہے۔

تفتیشی افسرنے بتایا کہ بچی عائشہ کی گمشدگی کا مقدمہ درج ہو چکا ہے جس پرعدالت نے پولیس کو بچیوں کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی سیشنزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں