Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیرقانونی چارجڈپارکنگ؛ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کی ہدایت

ہائی کورٹ نے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کے معاملے پرسیکریٹری لوکل گورنمنٹ کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شہر قائد میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ میں ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی کی 46 سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ بنائی گئی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ کے لیے مختص روڈز کے علاوہ اگر کوئی شخص کہیں اور پارکنگ بنائے تو اسکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی ہے کہ اگر چارجڈ پارکنگ کے غیر قانونی کام میں پولیس بھی ملوث ہو تو انکے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔ کے ایم سی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہے۔

عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو عدالتی احکامات پرعملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  ٹریفک کے معاملات میں ٹریفک انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں